Think PositiveThink Positive

پرسنیلٹی گروتھ کیلئے بہترین عادات

سارے دن کا جائزہ لیں

اپنا جائزہ لینے سے ہی زندگی میں امپروومنٹ آتی ہے اسکام کو روزانہ رات کو کریں اپنی غلطیوں کو یاد کریں تاکہ دوبارہ انکو چھوڑتے چلے جائیں

روزانہ کم ازکم ایک چیز نئی سیکھیں

روزانہ مستقل مزاجی سے کچھ سیکھیں چاہے وہ چھوٹی سی چیز ہو آپ بہت بہتری محسوس کریں گی وہ آپکی دلچسپی کی کوئی چیز ہو سکتی ہے کوئی زبان ہنر سلیقہ وغیرہ اسکے لئے یوٹیوب کا پوزیٹو اور پروڈکٹو استعمال کر سکتے ہیں

دوسروں کی خوبیوں کو تسلیم کریں

دل بڑا کریں جو آپ سے زیادہ قابل ہے اسکو مانیں

مثبت تنقید کو ایکسیپٹ کریں

کوئی آپ کے منہ پر جھوٹی تعریف کرے اس سے سچی پوزیٹیو تنقید بہتر ہے کسی کو تنقید کو پرکھیں کہ وہ کمی آپ میں ہے تو اسکو امپروو کریں اگر نہیں ہے تو تنقید کو اگنور کردیں ری ایکٹ نہ کریں

دوسروں کی زندگی مشکل نہ بنائیں

اپنے اردگرد کے لوگوں اولاد شوہر بہو ساس اور دیگر لوگوں کو آسانیاں دیں

بولنا، منہ بنانا، ڈانٹنا، دوسروں کی زندگی کو تکلیف میں نہ ڈالیں اگر ان سے غلطی ہوگئی تو اگنور کرنا سیکھیں دوسروں کو خوشی دینے سے آپکو خوشی ملے گی

اللّٰہ سے برکت مانگیں

اللّٰہ سے بہت زیادہ دعا کیا کریں ہر چیز اس سے شئیر کریں مانگیں ہر رزق مانگیں معاشی مسئلوں کا حل بھی اور ہر رزق اولاد عزت سکون کا سوال اللّٰہ سے کریں

اپنے نصیب سے جنگ نہیں دوسرے کے نصیب سے حسد نہیں

ایسا کرنے سے نصیب نہیں بدلے گا بلکہ آپ کا کڑھنا بڑھے گا، غور و فکر ہی چھوڑ دیں کہ دوسرے کے پاس کیا کیا ہے جو اللّٰہ نے آپکو دیا ہے اس سے راضی ہو جائیں

خوش اخلاقی سے پیش آئیں

سختی اور چہرے کے سخت تاثرات کو چھوڑ دیں مسکرایا کریں، مسکرا کر ملیں نرمی سے ہر کسی سے معاملہ کریں

اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کریں

انسانوں سے نہ ڈریں دوستوں سے ساس بہو سے باس سے شوہر سے ان کے ہاتھ میں آپ کا رزق عزت کچھ بھی نہیں ہے جو بھی معاملہ کرنا ہے اللّٰہ کے ڈر سے کریں جسکے ہاتھ میں سب ہے کسی دوسرے کے ڈر سے نہ کریں کوئی انسان آپکا نفع نقصان کا اختیار نہیں رکھتا یہ اللّٰہ کے کام ہوتے ہیں وہ جس سے بھی کروا دے سو بس اسی کی مہربان ذات سے ڈریں

By Shahbaz

I Write Blogs about Social, Sports, Health and Food.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *