Key Success Lessons from Jim Rohn’s Teachings
موٹیویشن اور پرسنل ڈیویلپمنٹ – جِم رون کے بارہ اقوال
جم رون، پرسنل ڈیوپلمنٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ناموں میں سے ایک نام ہیں۔ ان کے بتائے گئے اصولوں اور فلسفے نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلا ہے اور وہ آج بھی انکے فلسفے اور اصولوں کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ دنیا کے بڑے بڑے موٹیویشنل اسپیکرز، جیسے
Tony Robbins، Darren Hardy، Brian Tracy، اور Jack Canfield
بھی جم رون کے شاگردوں میں سے ہیں اور انہیں اپنا مینٹور مانا ہے۔جم رون کا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ ہر فرد اپنی زندگی کی سمت خود متعین کرے اور مسلسل بہتری کی کوشش میں لگا رہے۔ ان کی کتابیں اور ویڈیوز آج بھی دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں میں کامیاب ہونے کے اصول سکھا رہی ہیں۔
اگر آپ پرسنل ڈیوپلمنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو جم رون کی ویڈیوز دیکھنا اور ان کی کتاب
7Strategies for Wealth & Happiness: Power Ideas from America’s Foremost Business Philosopher
پڑھنا نہ بھولیں۔
اس پوسٹ کا مقصد بھی آپ کو جم رون کے اہم گولڈن رولز سے متعارف کرانا ہے، جو ان کے بہترین اقوال میں شامل ہیں۔ ان اصولوں پر عمل کر کے آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ میں نے ان اقوال کو سادہ اور قابل فہم انداز میں بیان کیا ہے اور ہر قول کے ساتھ پریکٹیکل ٹپ بھی فراہم کی ہے تاکہ آپ انہیں آسانی سے اپنی زندگی میں شامل کر سکیں۔
1. You Are The Average Of The Five People You Spend The Most Time With.
جم رون کے اس مشہور قول کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی زندگی کا معیار اور کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کا آپ کی زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو آپ کو ترقی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، تو آپ بھی ان کی طرح ترقی کریں گے۔ لیکن اگر آپ کا وقت ایسے لوگوں کے ساتھ گزرتا ہے جو ترقی پسند نہیں ہیں، تو آپ کا سفر بھی وہیں رک سکتا ہے۔
اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا بغور جائزہ لیں۔ کیا وہ آپ کو بہتر انسان بننے کی ترغیب دیتے ہیں؟ کیا وہ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں؟ اگر نہیں، تو ایسے افراد یا مینٹور تلاش کریں جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں اور آپ کی کامیابی میں معاون ہوں۔
2. Don’t Wish It Were Easier, Wish You Were Better.
جم رون کہتے ہیں کہ زندگی میں مشکلات کا سامنا ہر کسی کو ہوتا ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہم ان مشکلات کو کیسے دیکھتے ہیں۔ آسانیوں کی خواہش کرنے کے بجائے، ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم ان مشکلات کو کامیابی سے عبور کر سکیں۔جب زندگی میں مشکل حالات آئیں، ان کی شکایت کرنے کے بجائے خود کو ان حالات کا سامنا کرنے کے قابل بنائیں۔ زیادہ علم حاصل کریں، نئی عادات اپنائیں، اور خود کو مضبوط اور بہتر بنائیں تاکہ آپ ہر چیلنج کا سامنا کر سکیں۔
3. Success Is Nothing More Than A Few Simple Disciplines, Practiced Every Day.
جم رون کہتے ہیں کہ زندگی میں مشکلات کا سامنا ہر کسی کو ہوتا ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہم ان مشکلات کو کیسے دیکھتے ہیں۔ آسانیوں کی خواہش کرنے کے بجائے، ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم ان مشکلات کو کامیابی سے عبور کر سکیں۔
جب زندگی میں مشکل حالات آئیں، ان کی شکایت کرنے کے بجائے خود کو ان حالات کا سامنا کرنے کے قابل بنائیں۔ زیادہ علم حاصل کریں، نئی عادات اپنائیں، اور خود کو مضبوط اور بہتر بنائیں تاکہ آپ ہر چیلنج کا سامنا کر سکیں۔
3. Success Is Nothing More Than A Few Simple Disciplines, Practiced Every Day.
جم رون کے مطابق، کامیابی کسی جادو یا کوئی اچانک ہونے والے معجزہ نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی روزانہ کی عادات اور محنت کا نتیجہ ہے۔ ہر روز چھوٹے چھوٹے اقدامات اٹھانا کامیابی کے راستے میں سب سے بڑا قدم ہے۔ مثلاً روزانہ کچھ پڑھنا ، اپنی فٹنس کا خیال رکھنا، یا اپنے کاموں کو بہتر بنانے کے لیے محنت کرنا – یہ سب چیزیں وقت کے ساتھ بڑی کامیابیوں میں بدل جاتی ہیں۔
ایسی عادات اپنائیں جو آپ کے مقاصد سے ہم آہنگ ہوں اور انہیں ہر روز اپنا معمول بنائیں۔ یہ چھوٹے عمل وقت کے ساتھ آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
4. Motivation Is What Gets You Started. Habit Is What Keeps You Going.
جم رون کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ موٹیویشن کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے، لیکن کامیابی تک پہنچنے کے لیے آپ کو عادات کی ضرورت ہوتی ہے۔ موٹیویشن ایک جذبہ ہے، جو وقتی ہوتا ہے، لیکن عادات وہ چیز ہیں جو آپ کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھاتی ہیں۔
آپ موٹیویشن سے آغاز کریں، لیکن فوراً ایسی عادات بنانے پر توجہ دیں جو آپ کو ترقی کے راستے پر برقرار رکھ سکیں۔ مستقل عادات آپ کو لمبے عرصے تک آگے بڑھنے میں مدد دیں گی۔
5. For Things To Change, You Have To Change.
جم رون کا یہ قول خود احتسابی اور تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی چاہتے ہیں، تو ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ جب ہم اپنے آپ کو بہتر بناتے ہیں، تو ہمارے ارد گرد کی دنیا بھی خود بخود بہتر ہوتی جاتی ہے۔
حالات کی شکایت کرنے کے بجائے، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں۔ تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ خود سے کریں، اور اپنی شخصیت، عادات، اور سوچ میں وہ بہتری لائیں جو آپ کی زندگی کو بہتر بنائے۔
6. Work Harder On Yourself Than You Do On Your Job.
جم رون کے مطابق، پرسنل ڈیویلپمنٹ کا عمل ہمیشہ آپ کے کام سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ آپ کا کام چاہے جتنا بھی اہم ہو، اگر آپ مسلسل اپنی شخصیت کو بہتر نہیں بناتے، تو پیشہ ورانہ کامیابی بھی ایک مقام پر رک سکتی ہے۔ پرسنل ڈیویلپمنٹ ہی پیشہ ورانہ کامیابی کا سب سے بڑا ستون ہے۔
ہمیشہ سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کی عادت اپنائیں۔ نئی سکلز سیکھیں، کتابیں پڑھیں، اور ایسے افراد کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ کو آگے بڑھنے میں مدد کریں.
7. If You Don’t Design Your Own Life Plan, Chances Are You’ll Fall Into Someone Else’s Plan.
جم رون کے اس قول کے مطابق اپنی زندگی کا کنٹرول خود لینا ضروری ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی کے لیے ایک واضح منصوبہ نہیں بناتے، تو آپ دوسروں کے مقاصد اور منصوبوں کے غلام بن جائیں گے۔
آسان الفاظ میں یہ کہ
If you don’t have a clear vision for your own life, you’ll end up being part of someone else’s vision.
اب اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو اپنی زندگی کا ایک واضح وژن اور منصوبہ بنائیں۔ آپ کے پاس ایک روڈ میپ ہونا چاہیے جس کے ذریعے آپ اپنے مقاصد تک پہنچ سکیں۔
8. Discipline Is The Bridge Between Goals And Accomplishment.
جم رون کہتے ہیں کہ نظم و ضبط وہ پل ہے جو ہمارے گولز اور خوابوں کو حقیقت میں بدلتا ہے۔ زیادہ تر لوگ بڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں، لیکن نظم و ضبط کے بغیر وہ خواب کبھی حقیقت نہیں بن پاتے۔ کامیابی کے لیے ہمیں مستقل محنت اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنی زندگی میں نظم و ضبط اپنائیں۔ چاہے کتنی ہی مشکلات آئیں، آپ کو اپنی راہ پر قائم رہنا ہوگا۔
9. Learn How To Be Happy With What You Have While You Pursue All That You Want.
یہ جم رون کا دل کو چھو لینے والا جملہ ہے.ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحے کی قدر کرنی چاہیے۔ کامیابی کے پیچھے دوڑتے وقت، ہمیں وہ سب کچھ بھول نہیں جانا چاہیے جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ خوشی کا مطلب صرف نئے مقاصد کا حصول نہیں ہے بلکہ موجودہ لمحات کی قدر بھی ہے۔
ہر روز شکر گزاری کی عادت اپنائیں۔ اپنی زندگی کے ہر لمحے کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی خوشی کو محض مستقبل کی کامیابیوں تک محدود نہ رکھیں۔
10. The Major Key To Your Better Future Is You.
جم رون کے اس قول کے مطابق ہمارے مستقبل کی کنجی ہمارے اندر ہے۔ ہمیں اپنی زندگی کی بہتری کے لیے خود ہی قدم اٹھانا ہوگا، کیونکہ ہمارے فیصلے، ہماری محنت، اور ہمارا عزم ہی ہمیں کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔
اپنے مستقبل کا کنٹرول خود لیں۔ اپنے مقاصد اور خوابوں کی سمت میں عملی اقدامات اٹھائیں اور اپنی کامیابی کی بنیاد رکھیں۔
11. Success Is Doing Ordinary Things Extraordinarily Well.
جم رون کے مطابق، کامیابی کا راز غیر معمولی کام کرنے میں نہیں بلکہ روزمرہ کے کاموں کو بہترین انداز میں کرنے میں چھپا ہے۔ جو لوگ چھوٹے چھوٹے کاموں میں مہارت حاصل کرتے ہیں، وہی زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔
چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی بہترین انداز سے انجام دینے کی عادت اپنائیں۔
12. Your Life Does Not Get Better By Chance, It Gets Better By Change.
جم رون نے ہمیں یاد دلایا کہ زندگی خود بخود بہتر نہیں ہوتی؛ ہمیں خود اسے بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔ قسمت پر بھروسہ کرنے کے بجائے، اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خود قدم اٹھائیں اور تبدیلی لائیں۔ تبدیلی کا آغاز خود کریں اور خود سے کریں۔ اپنے ارد گرد کے حالات کو بدلنے کے بجائے، اپنی سوچ، عادات اور رویوں کو بدلنے پر توجہ دیں۔ اگر آپ پرسنل ڈیویلپمنٹ کو لے سیریس ہیں تو یقین مانیں جم رون کے یہ اصول ہی آپ کے لیے کافی ہیں.شرط صرف ان پر عمل کرنا ہے